چنتامنی: 31 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)رورل پولیس تھانہ حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں راہ گیر ہلاک ہوگیا ۔جس کی شناخت پرماچنہلی چک منی نارائن اپا(55)کے طور پر کی گئی ہے پولیس کے مطابق بائک بنگلورکی طرف سے آرہا تھا کہ تیز رفتاری میں بائک نے پرماچنہلی کے پاس راہ گیر کو ٹکر ماردی۔ ٹکر لگتے ہی راہ گیر چک منی نارائن اپا موقع پرہی دم توڑ دیا جبکہ بائک سوار بائک چھوڑ کر فرار ہوگیا اس سلسلے میں رورل پولیس نے بائک کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور معاملہ درج کرلیا ہے۔